(عیسی ٰترین, کومل اسلم)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی ہے،ندی نالوں میں طغیانی سے شاہراہیں بند ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے صوبے کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مسلسل بارشوں سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا،تربت ،پنجگور ،نوشکی، پشین، چمن میں بھی موسلادھار بارش جاری جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آنے سے متعد د شاہرائیں ٹریفک کیلئے بند،جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگئی۔
دوسری جانب شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے لاہور میں 21 اپریل تک مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں آلودگی کی شرح میں اضافہ، 240آلودگی کی شرح کیساتھ لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فدا حسین روڈ 253 اور جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 249ریکارڈ کیا گیا۔