ایران اسرائیل کشیدگی:نیتن یاہو نے دوست ممالک کی تجاویز مسترد کر دیں

Apr 18, 2024 | 10:16:AM
ایران اسرائیل کشیدگی:نیتن یاہو نے دوست ممالک کی تجاویز مسترد کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی میں تحمل سے کام لینے کا عالمی دباؤ مسترد کر دیا۔

اسرائیلی کابینہ سے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں واضح کر دیا ہے کہ دوستوں کی قابل قدر تجاویز اپنی جگہ لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے جو ضروری ہوگا وہ کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ایران کو اس کے حملے کا جواب دے گا۔

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا کہ مشرق وسطیٰ غیر متوقع صورتحال میں جانے کا متحمل نہیں ہوسکتا، خطے کے تمام فریقین کو ہوشیاری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی، طغیانی سےشاہراہیں بند