(ویب ڈیسک) مصر کےفلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا قوی امکان ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قومی ادارہ برائے فلکیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ 7 جون بروز جمعے کو ہوگی۔
ماہ ذی الحج 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا۔
مصر کے فلکیاتی ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حساب سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،قیمت میں کمی کا اعلان ہو گا