ڈالر مہنگا ،اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی،انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 223 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 70 ہزار507 کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 70 ہزار 334 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔