(عزادار حسین)فیصل آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 11 مئی تک منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ،سینیٹر شبلی فراز سیشن ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاویدالحسن چشتی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
سینئیر قانون دان بابر اعوان بھی دونوں رہنماؤں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئے،وکلاء کی جانب سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئی تھی ۔
سینئیر قانون دان بابر اعوان نے عدالت میں اپنے دلائل دئیے،پرایسکیوٹر نے کہا کہ آپ دونوں رہنما ؤں شامل تفتیش ہوئے۔
بابر اعوان نے کہا کہ عدالت کا نوٹس اب ملا ہے شامل تفتیش ہو جاتے ہیں،عدالت نے دونوں رہنمائوں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 11 مئی تک منظور کرلی۔
عدالت پیشی کے بعد عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے طلب کیا ہم پیش ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آج خطاب کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کا کوئی رہنما عدالت پیشی کے دوران موجود نہ تھا کے سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے کسی ایم پی اے اور ایم این اے کو پیشی سے متعلق اطلاع نہیں دی جس کے سبب وہ نہیں آئے۔
بابر اعوان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے اوپر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کئیے ہیں،جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کرکے رہنمائوں کو کارکنان سے علیحدہ رکھا جارہا ہے، جبکہ ہم تمام کیسوں میں شامل تفتیش ہوں گے۔