(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپےکی قدر مزیدگرنےکا امکان نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام درمیان راؤنڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔اس دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائرمضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔
ضرورپڑھیں:وزیرِ داخلہ کا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپےکی قدر مزیدگرنےکا امکان نہیں ہے، روپےکی قدرمیں مزید کمی کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے8 فیصد سےزیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ترسیلات زر اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔
یادرہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے سلسلہ میں وقافی وزیرداخلہ کی سربراہ میں وزارت خزانہ کا ایک وفد واشنگٹن کے دورے پر ہے۔جہاں اس وفد نے مختلف ملاقاتیں کی ہیں ۔