حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

Apr 18, 2024 | 14:32:PM

(شاہد ندیم سپرا)حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ  کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی اے نے نیپرا سے ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی، اضافہ مارچ کے مہینے کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد جبکہ کوئلے سے 10.74 فیصد اورایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی۔

درخواست کے متن میں درج ہے کہ مارچ میں نیوکلئیر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ونڈ سے 2.55 فیصد اور سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیدوار پر تقریباً 73 ارب روپے لاگت آئی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مذاکرات میں روپے کی گراوٹ کا امکان مسترد کردیا

واضح رہے نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 26 اپریل کو کرے گی۔

مزیدخبریں