(علی ساہی)دہشت گردی کی حالیہ لہر میں چینی انجینئرز اور باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے 37بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چینی انجینئرز اور باشندوں کی سکیورٹی کیلئے گاڑیوں کی منظوری دی گئی،حکومت نے سی پیک منصوبوں کیلئے11 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ،سرکاری نان سی پیک منصوبوں کیلئے 12 بلٹ پروف گاڑیوں اور نجی نان سی پیک پر کام کرنیوالے چائنیز کیلئے 11گاڑیوں منظور ی دی گئیں۔
حکام کے مطابق مستقل تنصیبات کے لئے 3 بلٹ پروف گاڑیاں منظور کی گئیں جبکہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے 18 بم پروف گاڑیاں پہلے سے موجود تھیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ چینی باشندوں کی 43 رہائش گاہوں کیلئے 16 بم پروف وہیکلز درکار ہیں،جو یکم جنوری سے 31مارچ تک نقل و حرکت پر نظر رکھے گی اور سکیورٹی آڈٹ بھی کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
حکام کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔