روٹی کی قیمت میں کمی ، راولپنڈی میں نانبائیوں نے ہڑتال کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ارشاد قریشی ،منظور حسین)پنجاب حکومت کے ایکشن کے بعد نان بائیوں نے رد عمل کے طور پر راولپنڈی میں ہڑتال کر دی شہر بھر کے تمام تندور بند کردئے تاہم ہوٹلز سے منسلک تندوروں پر کام جاری ہے نان بائیوں کا کہنا ہے کہ مہنگی گیس اور بجلی کے ساتھ حکومتی نرخ پر سستی روٹی مہیا کرنا ممکن نہیں ۔
حکومت نے آٹا سستا کرکے عوام کو ریلیف پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا مگر روٹی پھر بھی سستی نہ ہوئی نان بائیوں نے حکومتی اقدامات کے خلاف ہڑتال کر دی راولپنڈی کے نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹا سستا ہونے کے باوجود وہ نان 19 روپے پچاس پیسے میں تیار کررہے ہیں بیس روپے میں کیسے فروخت کریں؟
شہریوں کا کہنا ہے کہ نان بائی جب چاہتے ہیں اپنے ریٹس جاری کر دیتے ہیں پٹرول کی قیمت بھی بڑھے تو روٹی کی قیمت بڑھ جاتی ہے،حکومت عوام کوسستی روٹی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ عوامی نمائندے انتظامیہ کے ساتھ تندوروں پر پہنچ کا حالات کا جائزہ لے رہے ہیں مگر نان بائیوں کی ہٹ دھرمی جاری ہے نان بائیوں کا کہنا ہے کہ وہ نان بائی اایسوی ایشن کے صدر شفیق قریشی کی رہائی تک مذاکرات کی میز پر بھی نہیں بیٹھیں گے ۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ مردان نے نانبائیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے روٹی کی قیمت کی زائد وصولی پر 18 نانبائی گرفتار کر لیے، نانبائیوں کو 50 ہزار جرمانہ بھی کیا گیا ،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تندور مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جاری کردہ نرخ نامہ کے مطابق روٹی دینے کے پابند ھونگے،خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے جائیں گے،ہر نان شاپ پر نرخ نامہ/ریٹ لسٹ آویزاں کریں،نانبائی سرکاری نرخ سے تجاوز نہ کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : عوم ٹیکس کے بوجھ تلے دب گئے ،گزشتہ سال کی نسبت امسال 27 فیصد زائدوصولیاں