سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، بلوم برگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔
بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب ملٹی بلین ڈالر منصوبے میں سرمایہ کاری کے قریب ہے،سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کی کمپنی منارا منرلز انویسٹمنٹ کمپنی نے ریکوڈک میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریکوڈک اینڈ گولڈ مائن منصوبے میں کم از کم ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پلان ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں بھی منصوبے پر بات چیت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شبلی فراز کو سینیٹ میں اہم ذمہ داری سونپ دی