(24 نیوز ) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، شہری کلمہ طیہبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5اور گہرائی 58کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 4کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری ،نئے بین الاقوامی روٹ کا اعلان ہو گیا