امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران کا اسرائیل کو جواب دینا مہنگا پڑ گیا،امریکا اور برطانیہ نے نئی پابندیاں لگا دیں۔
امریکی ٹریژری سیکرٹری جینٹ ییلن کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے ایران کے زیراستعمال ڈرونز کے انجن بنائے تھے۔
دوسری طرف برطانیہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے سات ایرانی شخصیات ،چھ کمپینوں پر پابندیاں لگائی ہیں،جن افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ،ان کا تعلق ملٹری سامان بنانے والی صنعتوں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر صوبائی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے