ڈالر کا روپے پر کاری وار، دیگر کرنسیوں نے بھی رگڑا لگا دیا

Apr 18, 2024 | 21:57:PM

(اشرف خان) سعودی عرب کیساتھ تجارتی معاہدہ بھی  روپے کی تنزلی نہ روک سکا، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا  ہو گیا،ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.44 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر9 پیسے اضافے سے  279.66 روپے کا ہوگیا ،یورو 1.10 روپے مہنگاہوکر 296.25 روپے کا ہوگیا  ،برطانوی پاونڈ 72 پیسے مہنگا ہوکر 346.49  روپے تک گرگیا ،امارتی درہم 4 پیسے سستاہوکر 75.80 روپے کا ہوگیا  ،سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر 73.91 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد سے مسقط کیلئے نئے روٹ کا آغاز

مزیدخبریں