جماعت اسلامی اپنے پرچم اور نشان کے ساتھ آگے بڑھے گی ،حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمن نےجماعت اسلامی کے چھٹے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

Apr 18, 2024 | 23:32:PM

(24 نیوز)جماعت اسلامی کے نئے امیر  حافظ نعیم الرحمن  کا  کہنا ہےکہ جماعت اسلامی اپنے پرچم اور نشان کیساتھ  آگے بڑھے گی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد  اپنے پہلے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس قوم کی قیادت کرے گی, کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا پارلمان میں کتنا حصہ ہے تو انکو کہتا ہوں کہ یہ فارم 47 کی پیداوار ہیں ،اس وقت پارلیمان میں موجود جماعتیں جعلی مینڈیٹ کے کر موجود ہیں ،ہم اسکے خلاف بھرپور تحریک کے کر آگے چلیں گے ۔

امیر جماعت اسلام کا مزید کہنا تھاکہ جماعت اسلامی جو 83 سال سے جدوجہد کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے،جب پاکستان کا قیام ہوا تو اس وقت جماعت اسلامی نے بھی اپنا کام شروع کیا ،پاکستان بننے کے بعد 73 سال ہو گئے ہیں پاکستان میں جماعت اسلامی کو کام کرتے ہوئے،جماعت اسلامی ایک تحریک ہے،یہ تحریک ظلم کے خلاف ہے،یہ تحریک ان لوگون کے خلاف ہے جو لوگوں کو غلام بنا کر رکھتی ہے،یہ تحریک قرآن و سنت کے مطابق چلتی ہے۔ 

یہ تحریک ایک منظم جماعت ہے ،ہم سازشوں کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کریں گے،چھپ کر نہیں کھل کر عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئیں گے,واضع کر دوں کہ ہم اللہ کے فضل سے اور جمہور کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں,ہم موجودہ جمہوری نظام کو دیکھ رہے ہیں ,اس دنیا میں جمہوری قدریں عوام کے مسائل کو حل نہین کر سکیں,آج تک یہ جمہوری طاقتیں کشمیر کا مسلہ حل نہین کر سکیں,آج فلسطین میں قتل و غارت ہو رہا ہے دنیا کی جمہوری طاقتیں کہاں ہیں.

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وہ جماعت ہے جس نے پاکستان کے تحفظ کے لئے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ پاکستان کی مسجد کی طرح حفاظت کی ہے،جماعت اسلامی کوئی فرقہ واریت والی جماعت نہیں، کوئی مسلکی جماعت نہیں ہے، جماعت اسلامی کوئی مذہبی جماعت نہیں ہے ،جماعت اسلامی دینی جماعت ہے جو صرف اور صرف سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے، جماعت اسلامی لسانیات پر یقین نہیں رکھتی، جماعت اسلامی اپنا فرض سمجھتی ہے کہ لا پتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ دیں ، ہم قوم پرستی اور لسانیات کے ساتھ اپنی تحریک نہیں چلائیں گے۔

اس سے پہلے  منصورہ میں جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمان کی حلف برداری کی تقریب  ہوئی ،تقریب میں جماعت اسلامی کے سبکدوش ہونے والے امیر سراج الحق، لیاقت بلوچ، امیر العظیم، قیصر شریف، سینئر صحافی نوید چودھری، میاں طاہر، حمید نقیبی، اوریا مقبول جان، رئیس انصاری، احمد سلمان بلوچ، قاری وقار چترالی، جاوید قصوری، ضیا الدین انصاری، فرحان شوکت، صوفی خلیق بٹ، وقاص بٹ، حافظ لئیق سمیت جماعت اسلامی کے عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت  کی ،حافظ نعیم الرحمان حلف اٹھاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کا روپے پر کاری وار، دیگر کرنسیوں نے بھی رگڑا لگا دیا

مزیدخبریں