عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویروائرل

Apr 18, 2025 | 10:24:AM

(ویب ڈیسک)معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویربھی انہوں نے سوشل میڈیاپرشیئرکردی ہیں ۔

شادی کی تقریب کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اس سے قبل فروری 2025ء میں دونوں کا نکاح مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں انجام پایا تھا،اس سادہ اور روحانی تقریب میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے خوبصورت روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کیا،شانزے لودھی نے سنہری گوٹا کناری اور سیکوئنز سے مزین دیدہ زیب دلہن لباس زیب تن کیا، ہلکے سنہری رنگ کے عروسی جوڑے پر نفیس کام کیا گیا تھا ۔

دوسری جانب دولہا عمر شہزاد نے ہلکی آف وائٹ اور سنہری رنگ کی شیروانی زیب تن کی، جس کے ساتھ روایتی قلا پہنا۔

تقریب میں شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے بھی شریک ہوئے جن میں اداکار عدنان صدیقی، عمر عالم اور ارسلان خان شامل تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:انیل کپور سے شادی کیوں نہ کی؟ مادھوری کے جواب پر مداح کافی عرصہ تجسس میں رہے

تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح دونوں کو نئی زندگی کے آغاز پردعائیں دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں