وزن میں ناقابلِ یقین کمی پر کرن جوہرنے بالآخرخاموشی توڑدی

Apr 18, 2025 | 12:30:PM
وزن میں ناقابلِ یقین کمی پر کرن جوہرنے بالآخرخاموشی توڑدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے وزن میں نمایاں کمی پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

کرن جوہرنے جب اپنے برینڈ "تیانی جیولری" کےلیے ریمپ پر واک کی تو سب کی نظریں ان کی بدلی ہوئی شخصیت پرجا ٹھہری تھیں،اس وقت سے سوشل میڈیا اور پبلک مقامات پر ان کی تصاویر دیکھ کر ایک سلسلہ شروع ہو گیاتھا کہ کیا کرن جوہر نے واقعی وزن کم کرنے کےلیے "او زیمپک" جیسی دوائی کا استعمال کیاہے؟

کرن جوہر نے ان افواہوں کا طویل عرصے تک کوئی جواب نہیں دیا، لیکن اب انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔

ایک حالیہ انسٹاگرام سیشن کے دوران مداحوں نے کرن جوہر کے وزن میں کمی سے متعلق بے شمار سوالات کیے توکرن جوہرنے ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ سب بہت محنت کا نتیجہ ہے، اور یہ کسی دوائی سے حاصل نہیں ہوا جیسا کہ افواہیں کہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مکمل صحت مند ہوں، خود کو ہلکا پھلکا اور خوش محسوس کر رہا ہوں۔ میں نے وزن صحیح طریقے سے کم کیا ہے۔

معروف فلم ساز نے مزید کہا کہ صبح اُٹھ کر خود کو متحرک اور کام کے لیے پُرجوش محسوس کرتا ہوں۔ مجھے یہ نیا اندازِ زندگی بہت پسند ہے،میں دن میں صرف ایک بار کھاتاہوں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ماورا حسین شوہرکے گھر منتقل، خوبصورت تصاویرشیئرکردیں

 کرن جوہر نے بتایا کہ ان کی کامیابی کا اصل راز خوراک سے تعلق کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہے،اب وہ صرف اُس وقت کھاتے ہیں جب واقعی بھوک لگتی ہے، نہ کہ عادتاً، انہوں نے اپنی خوراک سے گلوٹن، ڈیری اور چینی کو مکمل طور پر نکال دیا ہے۔

اگرچہ کرن جوہر نے "او زیمپک" کا نام براہِ راست نہیں لیا، لیکن ان کا واضح اور تفصیلی ردعمل یہی ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے اس دوا کا استعمال نہیں کیا۔