آڈیو لیکس کیس، جج کی عدم دستیابی پر علی امین گنڈا پور کیخلاف کارروائی موخر

Apr 18, 2025 | 12:30:PM
آڈیو لیکس کیس، جج کی عدم دستیابی پر علی امین گنڈا پور کیخلاف کارروائی موخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں، فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی، علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:کینال منصوبہ: حکومت دستبردار نہ ہوئی تو پیپلز پارٹی حمایت چھوڑ دے گی: نثار کھوڑو