وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات ہوئی جس میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔
مزید پڑھیں:دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے جہاد جاری رہے گا: وزیراعظم
اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا ہے تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابل تحسین ہے، جاری منصوبےعوامی فلاح کی سمت درست قدم ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔