وزیراعظم شہباز شریف نے انصاف مہیا کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے: محمودبھٹی

اگر میرے کیسوں کے فیصلے ہوتے ہیں تو میں پاکستان میں بڑی انویسٹمنٹ لے کر آؤں گا

Apr 18, 2025 | 14:54:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے انصاف مہیا کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے: محمودبھٹی
کیپشن: محمودبھٹی اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مجھے انصاف مہیا کرنے  کی یقین دہانی کرائی ہے۔

محمود بھٹی نے کہاہے  کہ اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کے پہلے کنونشن میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملاقات میں مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی عدالتیں قائم ہیں جو  اوورسیز پاکستانیوں کے کیسوں کا نوے روز میں فیصلہ کریں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیس:زرتاج گل ،عمر ایوب دوبارہ طلب

محمود بھٹی نے مزید کہا کہ اگر میرے کیسوں کے فیصلے ہوتے ہیں تو میں حکومت پاکستان کو یقین دلاتا ہوں کہ میں پاکستان میں بڑی انویسٹمنٹ لے کر آؤں گا ۔