گندم 3400 روپے من سے 2600 پر آگئی ، آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا کر دیا گیا

Apr 18, 2025 | 15:12:PM
گندم 3400 روپے من سے 2600 پر آگئی ، آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت فی من 3400 سے کم ہو کر 2600 کے قریب آ گئی۔

عاصم رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی قیمت میں کمی آنے کے بعد فوری طور پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے کم کر دی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1700 سے کم ہو کر 1500 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، کھلا آٹا بھی 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ میدے اور فائن آٹے کی قیمت بھی 110 روپے کلو ہو گئی۔

مزید پڑھیں:سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا