ریٹ مزید کم؟،بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی

Apr 18, 2025 | 15:17:PM

(24نیوز)چار سرکاری آئی پی پیز ٹیک اینڈ پے کے بنیاد پر بجلی دینے کیلئے راضی ہوگئے،بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے، تمام آئی پی پیز نے بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس حوالے سے نیپرا میں باضابطہ درخواست دائر کر دی، درخواست پر نیپرا 24 اپریل کو سماعت کرے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا ٹیرف کم کیا جائے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی حویلی بہادر شاہ کا ٹیرف بھی کم ہوگا۔

سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے ٹیرف میں بھی کمی کا امکان ہے، ناردرن پاور جنریشن نندی پور کے ٹیرف میں کمی بھی درخواست کا حصہ ہے۔ 

مزیدخبریں