حاجیوں کیلئے اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں: سردار یوسف

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج کے موقع پر شدید گرمی کے باعث اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں۔
کراچی کے حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ حاجیوں کو سہولتیں اور معلومات دی جائیں، سعودی عرب میں اچھی رہائش کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حاجیوں کے لیے جو زونز مقرر کیے گئے ہیں وہاں اچھی سہولتیں ہیں، خیموں میں اب سامان کے لیے چھت بھی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کے لیئے چھٹی کا اعلان
وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا یہ بھی کہناتھا کہ حاجیوں کے لیے اچھا ٹرانسپورٹ کا نظام بنایا گیا ہے،میدانِ عرفات کے لیے 70 فیصد حاجیوں کو ٹرین سے روانہ کیا جائے گا۔