سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ایاز رانا)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں تاریخی سطح پر پہنچنے کے بعد جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کی کمی سے 3326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے دو لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 50 ہزار روپے پر جاپہنچا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 16 روپے کے اضافے سے 3417 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی