اکشے کمار نے فلم’کیسری چیپٹر 2‘کا کتنا معاوضہ لیا یا کوئی اور معاہدہ کیا ؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار کی فلم 'کیسری چیپٹر 2' جلیانوالہ باغ قتل عام پر مبنی ہے۔ اکشے کمار نے اس فلم کے لیے کتنے کروڑ روپےمعاوضہ لیا یا کوئی اور معاہد کیا ؟۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار کی فلم 'کیسری چیپٹر 2' اب سینما گھروں میں آچکی ہے۔ اس فلم کی کہانی جلیانوالہ باغ قتل عام کے پس منظر پر مبنی ہے اور اکشے اس میں شنکرن نائر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اکشے کمار کا شمار انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ کیا اس نے اس فلم کے لیے بھی بھاری فیس لی؟ ۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہم آج کوئی فلم سائن کرتے ہیں تو ہم کچھ نہیں لیتے، ہم صرف حصہ لیتے ہیں۔ اگر فلم ہٹ ہوتی ہے تو ہمیں منافع میں حصہ ملتا ہے، لیکن اگر یہ ہٹ نہیں ہوتی ہے تو ہمیں کوئی پیسہ نہیں ملتا۔
ان کے بیان کے مطابق، یہ ممکن ہے کہ اکشے کمار نے 'کیسری 2' کے لیے بھی ایک مقررہ فیس لینے کے بجائے منافع میں حصہ داری کا انتخاب کیا ہو۔ لیکن اداکار نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے اپنی آخری ریلیز 'اسکائی فورس' کے لیے تقریباً 70 کروڑ روپے چارج کیے تھے۔گزشتہ سال اپریل میں فنانشل ایکسپریس نے اداکارہ کی فیس کے بارے میں بھی بات کی تھی اور کہا تھا کہ اکشے کو 'بڑے میاں چھوٹے میاں' میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے 80 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق اکشے کمار عام طور پر فی فلم 60 کروڑ سے 145 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں لیکن گزشتہ سال انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ منافع کی تقسیم کو ترجیح دیتے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے 'کیسری 2' کے لیے بھی ایسا ہی کیا ہے۔اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ اداکار آر۔ مادھون اور اننیا پانڈے بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکاربادشاہ اور تارا ستاریاکے درمیان افیئرکی افواہیں