کرم;مضر صحت کھانا کھانے سے درجنوں  افراد کی حالت غیر , تعداد 80 سےتجاوز کر گئی

Apr 18, 2025 | 18:24:PM
کرم;مضر صحت کھانا کھانے سے درجنوں  افراد کی حالت غیر , تعداد 80 سےتجاوز کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) ضلع کرم میں مضر صحت کھانا کھانے سے درجنوں  افراد کی حالت غیر ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد 80 سےتجاوز کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کےپاراچنار کے علاقے شلوازان دروی میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے کثیر تعداد میں لوگوں کی حالت فوڈ پوائزنگ ولیمہ کھانے سے غیر ہوگئی
 متاثرہ افراد میں زیادہ تعدادبچوں کی ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قیصر عباس نے کہا ہے کہ ابتدائی انفارمیشن کے مطابق فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے لوگ متاثر ہوئے ہیں،دوسری جانب اے سی پاراچنارخالد عمران کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے،انہوں نے کہا کہ مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیرراولپنڈی سے گرفتار