رواں مالی سال کاٹن کی درآمدمیں 60فیصد اضافہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)رواں مالی سال کاٹن کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
جولائی2024 سےمارچ 2025 کے دوران کاٹن کی درآمد 60 فیصد بڑھ گئی،رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 3 ارب ڈالرز سے زائد کی کاٹن درآمد کی گئی ،گزشتہ برس اسی مدت میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالرز کی کاٹن درآمد کی گئی تھی،جولائی 2024 سے مارچ 2025 میں13 ارب 60 کروڑڈالرزکی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمدات کی گئیں۔
گزشتہ برس اسی مدت میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کا حجم 12ارب 44 کروڑ ڈالرز تھا،رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل کی خالص برآمدات 10 ارب 50 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ درآمدی کاٹن کے باعث ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، درآمدی کاٹن کی وجہ سے کپاس کے کاشتکاروں کا نقصان ہو رہا ہے، درآمدی کاٹن کی وجہ سے ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’کیا اسپورٹیج‘‘کی قیمت میں10 لاکھ کمی ہوئی یا نہیں؟اصل خبر سامنے آ گئی