2018 میںRTS ہم نے نہیں بٹھایا,مجتبی شجاع کی اپوزیشن اور بانی پی ٹی آئی پر شدیدتنقید

Stay tuned with 24 News HD Android App

(رائو دلشاد)پنجاب کے وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اپوزیشن اور بانی پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ2018 میں آر ٹی ایس ہم نے نہیں بٹھایا ہم تو دو تہائی اکثریت سے جیت رہے تھے،بانی کو الیکشن چوری کرکے وزیر اعظم بنایا گیا پنجاب میں ہماری اکثریت تھی۔جہانگیر ترین کا جہاز ویگن کی طرح استعمال کرکے لوگوں کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا گیا اور بنی گالہ میں گلے میں پٹے ڈالے گئے۔
پنجاب کے وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نےصوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار ن لیگ سے 2018ء میں پی ٹی آئی میں توڑ کر لے جایا گیا،2024میں کسی پر پریشر نہیں ڈالا،جہانگیر ترین کا جہاز ویگن کی طرح استعمال کرکے لوگوں کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا گیا اور بنی گالہ میں گلے میں پٹے ڈالے گئے، کیا شہبازشریف اپوزیشن لیڈر نہیں تھے جھوٹے کیسز میں ڈیڑھ سال میں جیلوں میں ڈالا گیا،جیلوں میں شہباز شریف کے ساتھ بدترین سلوک کیاگیا، قیدی نمبر 804 جیل میں کیمروں سے دیکھ کر ہماری قیادت کو تکلیف پہنچائی، ہم نے ان کے اور انکے لیڈر کے ساتھ مہربانی کی ہے امریکہ میں کھڑے ہوکر کہتا پنکھے بند کردوں گا کھانا روک دوں گا۔
صوبائی وزیر پارلیمانی امور قیدی نمبر 804جو کھانا کھانا چاہتے ہیں انہیں دیاجاتا ہے ہمارے لیڈران کو تو گھر کا کھانا نہیں دیا جاتا تھا، حمزہ شہباز کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بننے دیا گیا کیونکہ بانی کی اجازت نہیں تھی،مریم نواز پر جھوٹے کیسز بنائے گئے والد کو جیل میں ملنے گئیں تو ان کے سامنے تذلیل کرکے گرفتار کیاگیا، مریم نواز کی نیب سیل میں کیمرے لگائے گئے، کراچی میں ہوٹل کے دروازے توڑ کر گھسے، رانا ثنااللہ پر ہیروئن ڈالی گئی، ان کو کال کوٹھری میں رکھا گیا۔ انہوں نے کہ جو بولتا جیل میں نہیں ڈالا، کیسز بنا سکتے ہیں، طاقت و اختیار بھی ہیں لیکن ایسا نہیں کیا، ہمارے گھر توڑے گئے، فیصل کھوکھر کا گھر توڑا گیا، خان ویڈیو سے سب دیکھ رہا تھا، عدالتوں اور ثاقب نثار بھی کمپرومائز تھے، لیڈران کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جاتے رہے،آپ نے ریاست و پاکستان پر حملہ کیا بھارتی چینلز نے تعریفیں کیں جو آپکی لیڈر نے کیا وہ بھارت نہ کر سکا، شہیدوں کے مجسموں کو توڑا گیا جنہوں نے ملک کےلئے جان دی، آپ دیکھیں گے آپ کے ضمانتیں ضبط ہوں گی، لوگ دیکھیں پاکستان کو کس نے بنایا تو کس نے دیوالیہ کیا، جب بھی الیکشن ہوں گے ضمانتیں ضبط ہوں گی۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن نےکہا کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، ہم 28مئی والے ہیں، جنہوں نے ملک کو ناقابل تسخیر کیا، خود کمپرومائز بیٹھے ہیں، ان میں تو فارم 47 والے ہیں روحانی فیض حمید ٹیم سے مستفید ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلی میں بیٹھے ہیں ، اگلی بار فیض حمید کے فیضیاب ہونے والوں کے نام بتائوں گا،ہمارے جتنے لیڈر ر جیل میں گئے رویا کوئی نہیں، شہبازشریف، حمزہ ،مریم، رانا ثنااللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، جیل گئے۔ہم کہتے تھے یہ روئیں گے تو رونا دھونا ہوگیا ، وہاں جاکر معافی مانگ لیں آپ کو ریلیف مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکاربادشاہ اور تارا ستاریاکے درمیان افیئرکی افواہیں