اسٹیبلشمنٹ کا کردار،اس بار حدیں کراس ہوئی ہیں،احمد خان بھچر  

Apr 18, 2025 | 19:04:PM
اسٹیبلشمنٹ کا کردار،اس بار حدیں کراس ہوئی ہیں،احمد خان بھچر  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد) صوبائی اسمبلی پنجاب میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر  نے کہا ہے کہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے تسلیم کر لیا کہ 2018 میں جو کچھ کیا وہ سب کچھ کررہے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کا کردار کسی شکل میں نظر انداز نہ ہوا اس بار حدیں کراس ہوئی ہیں۔یہ بتا دیں اڈیالہ جیل ان کے اختیار میں ہے یا نہیں یہ تو ڈیل کرکے باہر چلے جاتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر  نے کہا ہے کہ نو مئی کا وہی جرم ہے جس نے پریس کانفرنس کی وہ دودھ کا دھلا ،جس نے نہیں کی وہ مقدمات بھگت رہا ہے،جب ن لیگ کی حکومت بنی تو پہلا مطالبہ تھا کہ نو مئی کا جوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے، اگر اداروں پر حملہ کیا تو نو مئی پر جوڈیشل کمیشن بناتے تو سو فیصد مجرم ہوتے،کبھی انکی لیڈر شپ کے متعلق بات نہیں کی، پہلے کہتے کتنے بندے مرے پھر کہتے بندے آپ نے مارے ہیں،نو مئی کو35ہزار لوگوں پر مقدمات ہوئے ایک کو توڑ کر دکھا دو،پنجاب پولیس نے کہہ دیا ن لیگ کی حکومت اڈیالہ کی مالک نہیں،1973کے دستور پر بیٹھے ہیں اس دستور کے تحت ہر ادارے کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے تھا، بہت جلدی سائیکل کا پہیہ پھرنے والا ہے ہم تو ہر سیاسی بندے کی جنگ لڑ رہے ہیں سیاسی جماعتوں کا کردار ہونا چاہیئے، کرنل جو اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہوتے ہیں تو کیا وہ ذمہ دار ہوتے ہیں، اہم پر میاں صاحب والے پرچہ کروا دیں اپنی طاقت و اختیار آزما لیں،۔
اس موقع پر ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ  نے کہا کہ ملاقات ہونی تھی یا نہیں تسلیم کریں، سپیکر نے آپ کے ایک ایک ممبر کو طاقتور کیا، پی اے سی کے چیئرمین بننے کےلئے کوئی اختلاف نہیں تھا،آپ اپنی مرضی سے پنجاب کے افسران کو بلاتے ہیں تو  پنجاب کی عوام دیکھتی ہے جس پر ملک محمد احمد خان کا کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکاربادشاہ اور تارا ستاریاکے درمیان افیئرکی افواہیں