26 نومبراحتجاج پر  پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تحت درج مقدمات پر وکلا صفائی کو جرح  کرنے کی ہدایت 

Apr 18, 2025 | 19:30:PM
26 نومبراحتجاج پر  پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تحت درج مقدمات پر وکلا صفائی کو جرح  کرنے کی ہدایت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر  تحت درج مقدمات پر وکلا صفائی کو جرح  کرنے کی ہدایت کردی اور سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر  تحت درج مقدمات کی سماعت ہوئی، سرکار کیجانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز بیرسٹر فہد ارسلان چودھری،  محمدعثمان رانا ایڈووکیٹ ، بیرسٹر منصور اعظم عدالت میں پیش ہوئے،2 کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی،تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 976 میں استغاثہ کے تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے،تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 977 میں بھی گواہان کے بیانات قلمبندکر لئے گئے۔

پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے جرح کیلئے عدالت سے مہلت کی استدعاکی گئی، پراسیکیوشن نے کہاکہ جیسے جیسے مقدمات انجام کو پہنچ رہے ہیں وکیل صفائی تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں،یہ تمام حربے مقدمات کو لٹکانے کیلئے کئے جارہے ہیں۔ 

عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کو کل ہر صورت میں جرح کرنے کی ہدایت دے دی،عدالت نے دونوں کیسز پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ رمنا میں2 مقدمات درج ہیں،تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی،پراسیکوشن کے تمام گواہان کے بیانات ریکارڈکر لئے گئے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی،پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تینوں مقدمات پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آڈر ایکٹ کے تحت درج ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: