پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے 8ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈیٹرز 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 119 رنز بناسکی ،سعود شکیل نے 40 گیندوں پر 33 رنز بنا کر نائوٹ آئوٹ رہے ،محمد عامر نے 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے ، فن الین نے 3 گیندوں 6 رنز سکور کئے،حسن نواز نے 2 گیندوں پر ایک رنز بنایا،کوسل منڈیس نے 8 گیندوں پر 12 رنز سکور کئے،کپتان ریلی رسو نے 7 گیندوں پر ایک رنز بنایا۔
حسن علی نے 4 اوورز میں 27 رنز دیکر3 وکٹیں حاصل کی،محمد نبی نے 4 اوورز میں 7 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،میر حمزہ نے 4 اوورز میں 31 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی،جیمز ونس نے 46 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی،ڈیوڈ ورنر نے 20 گیندوں پر 31 رنز سکور بنائے،ٹم سیفریٹ نے 15 گیندوں پر 27 رنز ،عرفان خان نیازی نے 12 گیندوں پر 17 رنز کی اننگز کھیلی،محمد نبی نے 12 گیندوں پر 18 رنز سکور کئے جبکہ ہارڈ ہیٹر خوشدل شاہ نے ایک اور ریاض اللہ نے5رنز سکور کئے۔
ابرار احمد 4 اوورز میں 33 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی،علی ماجد نے 4 اوورز میں 29 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،سین ایبٹ 4 اوورز میں 33 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کرسکے،محمد عامر نے 42 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی۔
قبل ازیں،کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز اسکور کیے، جیمز ونس نے 70، ڈیوڈ وارنر نے 31 اور ٹم سائفرٹ نے 27 رنز سکور کیے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کا یہ تیسرا میچ ہے، ایک میچ میں اس نے فتح پائی جبکہ دوسرے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی2 میچ کھیلے ہیں، ایک جیتا اور ایک میں اسے شکست ہوئی۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈوارنرنے ٹاس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ پچھلے میچ میں اوس زیادہ نہیں تھی، اس لیے بیٹنگ کررہے ہیں،اس پچ پر 180 سے زیادہ رنز بہت ہوں گے۔
دوسری جانب کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ ٹاس جیتے تو ہم پہلے بیٹنگ کرتے، ٹیم میں اپنا رائٹ کمبی نیشن تلاش کررہا ہوں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ایمرجنگ کھلاڑی ریاض اللہ اور آل راؤنڈر عامر جمال کراچی کنگز کے لیے اپنا ڈیبو کر رہے ہیں،محمد نبی اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر میر حمزہ کراچی کنگز کی 11 میں واپسی کر رہے ہیں،ایڈم ملن، شان مسعود، فواد علی، اور عرفات منہاس آج کی پلیئنگ 11 میں شامل نہیں ہیں، ٹیم کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں،ٹم سائفرٹ وکٹ کیپر کے فرائض انجام دے رہے ہیں،جیمز ونس، خاشدل شاہ، اور عرفان خان بھی پلیئنگ 11 کا حصہ ہیں،فاسٹ بولر عباس آفریدی بھی یہ میچ کھیل رہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں؛ امریکی نائب صدر نے ٹرافی دو ٹکڑے کر دی