اپنا گھر بنانے کے لئے قرضہ ، بڑی مشکل آسان ہوگئی

Apr 18, 2025 | 20:55:PM
اپنا گھر بنانے کے لئے قرضہ ، بڑی مشکل آسان ہوگئی
کیپشن: اپنا گھر اپنی چھت سکیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپنا گھر بنانے کے لئے قرضے کے حصول میں اہم پیش رفت سامنے آئی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام لون کا پروسس مزید تیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت مختصرترین مدت میں گھر بننے کا ریکارڈ قائم ہوا، کوئی حکومت 5سال میں اتنےگھر نہیں بناسکی جتنے 5ماہ میں بن گئے۔

5 ماہ میں 28 ہزار 219 گھرانوں کو 30 ارب کے بلاسود قرضے مل گئے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔

مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام لون کا پروسس مزیدتیز کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں عوام کی دلچسپی کے پیش نظر دوسرا کمرشل بینک شامل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
منصوبے کے تحت 23 ہزار 500 سے زائد گھر تکمیل کےآخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ پروگرام کے تحت لون کی تقسیم کےعمل میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیں ،بے گھر افراد کواپنی چھت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری جاری،ڈالر نے بری طرح پچھاڑ دیا