امریکا کا یوکرین امن معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ

Apr 18, 2025 | 22:50:PM
امریکا کا یوکرین امن معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین امن معاہدےسے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوکرین ڈیل قابل عمل نہ ہوئی تویوکرین امن ڈیل کی کوششیں چھوڑ دیں گے۔

پیرس ائیرپورٹ پرصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ آیا یوکرین میں جنگ ختم کرنا ممکن ہے یا نہیں، اگریوکرین ڈیل ممکن ہوئی توکوششیں کریں گے ورنہ ہمارےپاس دیگرترجیحات بھی ہیں۔

روبیو کا کہناتھا کہ تسلیم کرتے ہیں یوکرین چاہتا ہے کہ اسے یہ یقین ہو کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوگا، اگردونوں فریق امن کے لیے سنجیدہ ہونگے تو مدد کریں گے ورنہ آگے بڑھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومت میں آنے کے بعد سے ہی یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کی بات کررہے ہیں مگر انہیں اب تک اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: