(24نیوز) ملک بھر میں کوروناوائرس سے مزید 66 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 ہزار 974 نئے کیسز سامنے آگئے۔
این سی او سی کےاعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 639ہو گئی ، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ 9 ایک ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 209 ہے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی۔ ملک بھر میں مزید 3ہزار 974کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9لاکھ 96ہزار 426افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ پنجاب میں 3لاکھ 74ہزار 916، سندھ میں 4لاکھ 14ہزار 850، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53ہزار 836، اسلام آباد میں 94ہزار 714 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 31ہزار 686، آزاد کشمیر میں 29ہزار 790اور گلگت بلتستان میں 9ہزار 482افراد کورونا سے متاثر ہیں۔