(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے الفاظ پر اعتبارنہیں کریں گے، دیکھیں گے طالبان خواتین اورشہریوں کے حقوق سےمتعلق وعدے پورے کرتے ہیں یا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی دفترخارجہ نے طالبان حکومت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے مستقبل میں تعلقات کا انحصار طالبان کے اقدامات پر ہو گا، طالبان نے خواتین اورشہریوں کے حقوق کے وعدے پورے کریں گے۔
نیڈ پر ائس کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی شہریوں اور اتحادیوں کے انخلا کے لئے طالبان سے رابطے میں ہیں۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوان نے فوجی انخلا کے بارے میں کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے انخلا کا فیصلہ عین قومی مفاد میں کیا، وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے مل کر معاملات دیکھ رہا ہوں، 2001 کے مقابلے میں 2021 میں طالبان کی سوچ ایک جیسی نہیں ہے۔ جیک سلوان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نےایئرپورٹ تک محفوظ راستہ دیا ہے، امریکی اور افغان شہریوں کے انخلا کے ٹائم ٹیبل پربات ہورہی ہے۔
دوسری جانب افغانستان سے امریکی شہریوں اوراتحادیوں کا انخلا تیز ہو گیا ہے، وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 3200 افراد کو نکال لیا گیا، گزشتہ روز افغانستان سے 1100افراد کو 13 پروازوں کے ذریعے نکالا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 66 افرادجاں بحق۔۔ 3 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ