(ویب ڈیسک) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار کو آج غسل دیا جائے گا،غسل دینے کی آج 978 ویں تقریب ہے،تقریب کا آغاز بعد نماز ظہر تلاوت کلام پاک سے کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کورونا ایس او پیز کے مطابق غسل کی تقریب محدود سطح پر منعقد ہو گی جبکہ مخصوص زائرین کو ہی دربار میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق حضرت داتا گنج بغشؒ کے مزارکو عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا۔