(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی کو پابندیوں کی امریکی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔
فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی قوانین کے تحت طالبان پر پابندی عائد ہے جس پر ان کے اکائونٹس بلاک کردیئے ہیں۔لوٹ مار اور تشدد کی شکایات کے لئے بنائی گئی طالبان کی واٹس ایپ ہاٹ لائن کو بھی بند کردیا گیا ہے جب کہ طالبان کےنام سے بنائے گئے آفیشل اکاونٹس بھی بلاک کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر طالبان سے متعلق تمام مواد پر پابندی عائد کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا
فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ ایپلی کیشن نے اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والے تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہیں اس لئے اس گروپ کے ساتھ منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لئے افغان ماہرین کی ایک ٹیم مخصوص کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گیس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ