(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان واقعے کے بعد خواتین خود کو غیر محفوظ تصور کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے مینارِ پاکستان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہےیہ واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مینارِ پاکستان واقعے کے ذمہ داروں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے اور ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے، ذمے داروں سے انصاف ہونا چاہئیے، پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں،یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کےتحفظ اورمساوی حقوق کو یقینی بنائیں

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کےتحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔
خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اندازہ تھا اشرف غنی غلط فہمی کا شکار ہیں: شیخ رشید