(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ہوم آفس کا کہنا ہے کہ پہلے سال 5 ہزار افغان مہاجرین برطانیہ میں آباد ہونے کے اہل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہوم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 ہزار افغان مہاجرین کو برطانیہ میں آباد کیا جائے گا جس کے تحت پہلے سال 5 ہزار افغان مہاجرین برطانیہ میں آباد ہونے کے اہل ہوں گے۔
ہوم آفس کا کہنا ہے کہ خواتین، لڑکیوں اور دیگر کو برطانیہ میں آباد ہونے کیلئے ترجیح دی جائے گی۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ افغانستان کی صورت حال پرغور کیلئے بدھ کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم بورس جانسن نے افغانستان کے معاملے پر امریکی صدر سے بھی رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گیس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
یاد رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ساڑھی میں ملبوس خاتون کی قلا بازیاں ۔۔ ویڈیو وائرل