کراچی کے نوجوان بلال آصف کا ورلڈ ریکارڈ،پنسل سے جھولا بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستانی نوجوان کی کئی برسوں کی محنت رنگ لے آئی 45 ہزار پنسلوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا جھولا تیار۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلال احمد نے پنسلوں کی مدد سے جھولا تیار کر لیا ہے ،بلال کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا واحد جھولا ہے اور وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لئے اپلائی کر چکے ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے پنسل آرٹسٹ بلال آصف نے دنیا بھر سے 45ہزار پنسلیں جمع کرکے دنیا کا سب سے بڑا جھولا بنایا ہے اوراسے ’’کرافٹڈسونگ ‘‘ کا نام دیا ہے۔
پنسلوں کے علاوہ جھولے میں شیشم کی لکڑی کا استعمال ہواہے ۔عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے بنائے گئے اس پینسل جھولے کی تیاری میں 2 سال 6 ماہ کا طویل وقت صرف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مینارِ پاکستان واقعے کے ذمہ داروں سے انصاف ہونا چاہیے، بلاول بھٹو