مجھے بچانے والے ہی نوچتے رہے۔۔ خاتون ٹک ٹاکرکا دل دہلا دینے والا بیان  

Aug 18, 2021 | 13:54:PM
مجھے بچانے والے ہی نوچتے رہے۔۔ خاتون ٹک ٹاکرکا دل دہلا دینے والا بیان  
کیپشن:  خاتون ٹک ٹاکر عائشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں  خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کا کہناہے کہ یہ میرے لئے انتہائی دکھ کادن ثابت ہوا،مجھے بچانے والے ہی مجھے نوچتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور گریٹر اقبال پارک میں منچلوں کی ستائی  خاتون ٹک ٹاکر عائشہ نے روتے ہوئے بیان دیا کہ میں آزادی والے دن میں اپنے6ساتھیوں کےساتھ مینار پاکستان گئی اور وہاں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی کہ کچھ لڑکے ہمارے پاس آگئے اور سیلفی کےلئے کہا اسی دوران300 سے 400 افراد نے مجھ پر حملہ کردیااس کے بعدمیں اور میرا گروپ ہجوم میں پھنس گئے، بھاگ دوڑ میں مجھے وہاں ایک پانی کا تالاب نظر آیا سوچا اس میں کود جاؤں مگر مجھ سے ایسا نہ ہوا،15پر کال کی مگر وہ بھی کام نہ آئی،لوگ میرے بال نوچتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیںمنچلوں کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی۔ہوا میں اچھالتے رہے۔ویڈیو وائرل
 حملہ آوروں نے اس حد تک دھکا دیا اور کھینچتے رہے کہ میرے کپڑے بھی پھٹ گئے اور اس کے بعد ایک ہجوم نے مجھے اٹھا لیا اور ہوا میں اچھالنے لگے،میں دہائی دیتی رہی مگر کسی نے میری نہ سنی،حملہ آوروں نے  انگوٹھی اور کان کی بالیاں، موبائل فون اور کچھ دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔بعض لوگ مدد کےلئے بھی آئے مگرکچھ نہ ہوا۔مجھے یقین نہیں تھا کہ میرے ساتھ ایسا ہو گا۔14اگست آزادی کا دن تھا اور میرے ساتھ اتنا کچھ ہو گیا اس بات کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتی۔میں نے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا تو مجھے یہ سزا کیوں ملی،جو میرے ساتھ ہوا ہے وہ کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔میری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ کوئی ایسا قانون بنایا جائے دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم نےٹک ٹاکر پر تشدد ، راجہ رنجیت کا مجسمہ توڑنے کا نوٹس لے لیا