بدترین مہنگائی۔ترقی کرتی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا:حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ترقی کرتی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، سبز باغ دکھانے کی حقیقت بھی سامنے آ گئی، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ گئیں۔ حکومت خوشیاں منا رہی ہے، ایسی کارکردگی پر تو منہ چھپانا چاہیے۔
حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔ آٹا، چینی، گوشت، دودھ، دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء 50 فیصد سے بھی زائد مہنگی ہو چکیں۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آٹے، چینی، گھی وغیرہ کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ، افراط زر 20 فیصد سے زائد ہو چکا۔ ادارۂ شماریات کے مطابق پاکستان کا ہر 16 واں گھر غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مینارِ پاکستان واقعہ قابل مذمت ہے: بلاول بھٹو