(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ روزگار کے مواقع دینے کے لئے نئے منصوبے کا اعلان کردیا۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت انٹر کے امتحانات دینے والی لڑکیوں کو بی ایڈ کا چار سالہ کورس مفت کرایا جائے گا۔ کراچی میں گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن حسین آباد میں لڑکیوں کو ٹیچرز ٹریننگ دی جائے گی، ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جدید دور کے تقاضوں سے آراستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ، ملزموں کی شناخت نادرا کرے گا
شہزاد رائے نے کہا کہ بی ایڈ کے بعد لڑکیوں کو اسی شعبے میں روزگارکے مواقع بھی میسر آسکیں گے، اس کا خرچہ شہزاد رائے کی این جی او برداشت کرے گی۔
ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بی ایڈ کی تعلیم کے لئے درخواستیں 25 اگست تک جمع کروانی ہوں گی۔
درخواستیں جمع کرانے کیلئے ایپ https://gece.edu.pk/admissions/overview/کی ویب سائٹ یا 03315550715 نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی بیٹی کونسی فلم سے کیرئیر کاآغاز کرینگی؟