اسلام آباد:لڑکوں کی گن پوائنٹ پر برہنہ ویڈیو بنانیوالا ایک ملزم گرفتار،دو کی تلاش جاری

Aug 18, 2021 | 16:36:PM

(24نیوز)اسلام آباد میں  تین رکنی گروہ کا لڑکوں کی گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائے جانے کا انکشاف، ایف آئی اے سائبر کرائم نے اسلام آباد ملزموں کا تمام ڈیٹا حاصل کر لیا۔

(24نیوز)اسلام آباد میں ملزموں نے تین رکنی گروہ بنا رکھا تھا،ملزمان سوشل میڈیا پر لڑکوں سے دوستی کرتے تھے، دوستی کے بعد کسی جگہ بلا کر گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائی جاتی تھی خیال رہے کہ ملزم   وڈیو بنا کر لڑکوں کو بلیک میل کرتے تھے۔ 

ذرائع کے مطابق ملزموں نے  بلیک میل کر کے ایک لڑکے سے 28ہزار روپے ایزی پیسہ کے زریعے لئے،ایک ملزم حامد شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ  دیگر دو ملزمان میں زین اور سیف اللہ شامل ہیں،ان کی  گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،یاد رہے کہ  ملزمان نے بھارہ کہو میں اپنا نیٹ ورک بنا رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    23اگست سے سو فیصد ویکسینیٹڈ عملے والے سکولوں کو اجازت

مزیدخبریں