برطانوی عدالت نے پی آئی اے کے حق میں فیصلہ دے دیا

Aug 18, 2021 | 16:56:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی سپریم کورٹ نے 2012 میں پی آئی اے کی طرف سے ٹکٹوں کی فروخت کے لئے نیا کنٹریکٹ متعارف کروانے کو درست قرار دے دیا اور سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔
برمنگھم کے برٹش پاکستانی ٹریول ایجنٹ ٹائمز ٹریول نے پی آئی اے کے کنٹریکٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
عدالت میں پی آئی اے کی نمائندگی فارانی سولیسیٹرز نے کی اور فرحان فارانی نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے کے انگلش قوانین پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔
فرحان فارانی کا کہنا تھا یہ معاملہ اس قدر سنگین تھا کہ روس اور یوکرین نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی، ان کے کیسز پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موثر طور پر تجارتی معاہدوں کی حدود کا تعین کرے گا، اس فیصلے کے بعد پی آئی اے کو ٹکٹوں پر فیول سرچارج کی مد میں ایجنٹس کو کمیشن ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
 یاد رہے کہ پی آئی اے اور ٹائمز ٹریول کے درمیان معاملہ ہائیکورٹ اور کورٹ آف اپیل کے بعد سپریم کورٹ پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کنگنا مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتارہیں؟ ۔۔ کمال خان کا اہم انکشاف

مزیدخبریں