طالبان نے ہسپتال میں چو ری کرنے وا لے کے ہاتھ کا ٹنے کے بجا ئے معا فی دے دی۔۔ویڈیو وا ئرل

Aug 18, 2021 | 17:30:PM

(24نیوز)امریکی فو جیوں کے انخلا اور طالبان کے قبضے کے بعدافغانستا ن میں اب حا لات کا فی حد تک نا رمل ہیں۔اس دورا ن کچھ  مثبت خبریں بھی سو شل میڈیا پر آ رہی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق افغا نستا ن کے ایک سر کا ری ہسپتا ل میں ایک نو جوا ن چو ری کر تے ہو ئے رنگے ہا تھو ں پکڑاگیا تو طا لبا ن نے بجا ئے اس کے ہا تھ کا ٹنے کے اسے معا فی دے دی ۔جس کی ویڈیو بھی سو شل میڈیا پر وا ئرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چو ری کر نے وا لے نو جو ان کو طا لبان رہنما پو چھ تا چھ کے بعد معا ف کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سری نگر۔۔بھارتی فو رسز کا عزاداروں پر وحشیانہ تشدد۔۔درجنوں گرفتا ر ۔۔سینکڑوں زخمی

یا د رہے کہ افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکیوں کے ترجمانوں سمیت تمام مخالفین کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔منگل کو کابل میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ آزادی ہر قوم کا بنیادی حق ہوتا ہے جو ہم نے حاصل کر لیا۔ افغانستان کو قبضے سے چھڑانا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ہم نے 20سال جدوجہد کی ۔ اب افغانستان آزاد ہے۔عوام سے امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کرینگے۔

ہسپتال سے چوری کرنے والے نوجوان کو معافی مانگنے پر چھوڑ دیا گیا pic.twitter.com/cu2cielaO9

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ سجل علی کا ٹک ٹا کر خا تون کے کپڑے پھاڑنے وا لوں کے لئے عبر ت ناک سزا کا مطالبہ

مزیدخبریں