جلال آباد: طالبان کے خلاف مظاہرے پر فائرنگ، 3افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان کے خلاف اور افغان پرچم کے حق میں مظاہرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق جلال آباد میں مظاہرین پر طالبان جنگجوؤں نے فائرنگ کی، جس میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین شہر کے چوک پر افغانستان کا پرچم لگانے کی کوشش کررہے تھے۔جلال آباد میں مظاہرین پر فائرنگ کے واقعے پر طالبان نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
یا د رہے کہ افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکیوں کے ترجمانوں سمیت تمام مخالفین کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔منگل کو کابل میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ آزادی ہر قوم کا بنیادی حق ہوتا ہے جو ہم نے حاصل کر لیا۔ افغانستان کو قبضے سے چھڑانا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ہم نے 20سال جدوجہد کی ۔ اب افغانستان آزاد ہے۔عوام سے امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کرینگے۔
ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں سینکڑوں نوجوانوں کا افغان پرچم لہرنے کے لیے مظاہرہ pic.twitter.com/IAhE1OQvpI
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 18, 2021
یہ بھی پڑھیں:طالبان نے ہسپتال میں چو ری کرنے وا لے کے ہاتھ کا ٹنے کے بجا ئے معا فی دے دی۔۔ویڈیو وا ئرل