جنوبی وزیرستان ، فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار شہید 

Aug 18, 2021 | 18:55:PM

(24 نیوز)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے  تبادلہ میں دہشتگرد مارا گیا ، نائب صوبیدار شہید ہوگئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنی گرام کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائب صدبیدار سوہنے زئی نے جام شہادت نوش کیا، شہید کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کابل :طیارے کےپہیوں اور لینڈنگ گیئر کے اطراف سے انسانی اعضاء برآمد
آئی ایس پی آر کے مطابق17 اور 18 اگست کی رات پاک فوج نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے حوصلے کو تقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 23اگست سے سو فیصد ویکسینیٹڈ عملے والے سکولوں کو اجازت

مزیدخبریں