متحدہ عرب امارات نے اشرف غنی کو پناہ دینے کی تصدیق کردی

Aug 18, 2021 | 19:13:PM
متحدہ عرب امارات نے اشرف غنی کو پناہ دینے کی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات وزارت خارجہ نے اشرف غنی کو پناہ دینے کی تصدیق کردی۔
یواے ای وزارت خارجہ کا اپنے ٹوئٹ میں کہناہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پراشرف غنی اور خاندان کو پناہ دی ،وزارت خارجہ کاکہناتھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی کو ویلکم کیا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ افغان اردو کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں کہاگیا ہے کہ اشرف غنی متحدہ عرب امارات میں ہیں،یو اے ای وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی،یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ متحدہ عرب امارات نے انسانیت کی بنیاد پر صدر اشرف غنی اور ان کے خاندان کا ملک میں خیرمقدم کیا ہے۔

اشرف غنی متحدہ عرب امارات میں ہیں۔
یو اے ای وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی
متحدہ عرب امارات نے انسانیت کی بنیاد پر صدر اشرف غنی اور ان کے خاندان کا ملک میں خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کا بیان pic.twitter.com/RkedgNfJuC

— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 18, 2021 />

ادھر امریکی ٹی وی کاکہناہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی یو اے ای پہنچ گئے ،یو اے ای نے اشرف غنی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: اشرف غنی کس ملک میں ہیں؟ بھائی نے بتا دیا