رنجیت سنگھ کے مجسمے پر بھارتی بیان مسترد ۔مودی سرکار اپنے گریبان میں جھانکے۔پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کے حوالے سے ایک واقعے پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منافقانہ پالیسی ہے کہ جو ملک اپنی اقلیتوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے، وہ دوسروں کے لئے آواز اٹھاتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم رنجیت سنگھ کے مجسمے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے غیرضروری اور بلاوجہ بیان کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ منافقانہ پالیسی ہے جو ملک اپنی اقلیتوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے،وہ دوسروں کےلئے آواز اٹھاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک پختہ کار ریاست میں ملزم کی فوری گرفتاری کے بعد اس کے خلاف پہلے ہی سخت قانونی کارروائی شروع کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کو مساوی شہری حقوق دینے اور ان کی عبادت گاہوں کےلئے آئینی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کام کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی واقعات ریاستی سرپرستی میں ہوتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کو دوسری جگہ پر اقلیتوں کےلئے تشویش ظاہر کرنے کے بجائے سنجیدگی سے خود اپنا جائزہ لینا چاہئے۔بھارت کو بی جے پی، آر ایس ایس حکومت اور اقلیت مخالف ذہنیت سے دور ہونا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کو اقلیتوں کے خلاف ریاست کی سرپرستی میں امتیازی پالیسیوں کو ترک کرنا چاہئے ، اقلیتوں بشمول مسلمانوں کی حفاظت ، تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کو اقلیتوں کی عبادت گاہوں ، ثقافت اور ورثہ کے مقامات کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں۔طالبان نے ہسپتال میں چو ری کرنے وا لے کے ہاتھ کا ٹنے کے بجا ئے معا فی دے دی۔۔ویڈیو وا ئرل