علی سد پا رہ ۔۔نیلو بیگم اور دردا نہ بٹ کیلئے بعد از مر گ ایوا رڈز کا اعلا ن کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)حکومت نے جن 126 شخصیات کو ایوارڈز سے نوازنے کی منظوری دی ہے، ان میں متعدد شخصیات اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور بعد از مرگ اعزاز حاصل کرنے والی شخصیات میں حال ہی میں انتقال کرنے والی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ، کوہ پیما محمد علی سدپارہ، اداکارہ شان شاہد کی والدہ اداکار نیلو بیگم بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹا ر فٹبالر میسی کے آنسو ئوں والا ٹشو پیپربرائے فروخت۔۔ قیمت جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا
تفصیلات کے مطابق اعزازات کے لیے منتخب کی گئی دیگر شخصیات بھی اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور ان کے اہل خانہ کو 23 مارچ 2020 کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بعد از مرگ ایوارڈ حاصل کرنے والی شوبز شخصیات میں اداکارہ دردانہ بٹ بھی شامل ہیں، جنہیں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔
کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہوکر جان کی بازی ہارجانے والے محمد علی سدپارہ کو بھی پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا۔ اداکار شان شاہد کی والدہ مرحو مہ اداکارہ نیلو بیگم کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ وہ جنوری 2021 میں انتقال کر گئی تھیں۔
اس سال مجموعی طور پر 126 شخصیات میں 45 کے قریب شخصیات کا تعلق فنون لطیفہ کی مختلف کیٹیگریز سے ہے، جن میں ادب، آرٹ، تھیٹر، موسیقی، ٹی وی، فلم، کھیل اور سماجی خدمات کی شخصیات شامل ہیں۔تمام شخصیات کو یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ 2022 کو ایوان صدر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤسز میں اعزازات سے نوازا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ سجل علی کا ٹک ٹا کر خا تون کے کپڑے پھاڑنے وا لوں کے لئے عبر ت ناک سزا کا مطالبہ